1 نومبر 2011 - 20:30

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ابوظہبی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کیخلاف لیبیا طرز کے فوجی آپریشن کی بھرپور مخالفت کریگا۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ابوظہبی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس شام کیخلاف لیبیا طرز کے فوجی آپریشن کی بھرپور مخالفت کریگا۔ روسی سرگئی لاروف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لیبیا کے حوالے سے قرارداد کی منظوری پر روس نے بین الاقوامی قانون کے غلط استعمال سے خبردار کیا تھا۔ لیبیا کا ڈرامہ ختم ہونے کے بعد اس سلسلے میں ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس شام کیخلاف لیبیا طرز کے فوجی ایکشن کی ہرگز حمایت نہیں کریگا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور قطر، شام میں بھی لیبیا جیسی کارروائی کی حمایت کررہے ہیں واضح رہے کہ کرنل معمر قذافی کے خلاف کارروائی میں خلیجی عرب ریاستوں بالخصوص قطر اور سعودی عرب نے لیبیا میں کرنل قذافی کے خلاف  نیٹو کا بھر پورتعاون کیا تھا۔ امریکہ و اسرائيل نواز عرب ریاستیں ان عرب حکمرانوں کے خلاف ہیں جوامریکہ و اسرائیل و اسرائیل نواز نہیں ہیں۔...........

/169